Mchoudhary

Add To collaction

ظُلمة أَوَّل اللَّيل 👣 بقلم ملیحہ چودھری

باب7

..............

"سر میں ان مسٹر سے کُچّھ سوال پوچھنا چاہتی ہوں ! اُسنے اجازت طلب نظروں سے دیکھتے سر ریگی سے کہا تھا.......

"جی ضرور ! سر ریگی نے بھی مسکراتے ہوئے اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ جانتے تھے اینجل اتنی جلدی ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہے......

"تو مسٹر آپکا کہنا ہے کہ یہ سب ہماری سوچے ہے اور انفراسائونڈ لہریں کی وجہ سے ہوتا ہے جسکو ہم سب جنّات آسیب وغیرہ بولتے ہے ؟ 

"جی ! اُس لڑکے نے اُلجھن سے اُسکے جانیں دیکھتے اپنی بات کی تصدیق کی تھی... وہ ہلکے سے مسکرائی تھی اور پھر پوچھنے لگی.....

"کوئی ثبوت ہے تمہارے پاس اسکو سہی ثابت کرنے کا ؟ 

"مس میں نے ایگزیمپل دیے تو ہے ! 
وہ اب باقاعدہ پریشان نظر آ رہا تھا اسکو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ سامنے کھڑی لڑکی کے دماغ میں آخر چل کیا رہا ہے.....

"نہیں ثبوت چاہئے مجھے ایگزیمپل سے کیا ہوتا ہے؟ 
وہ ایک بار پھر بولی تھی جبکہ اُس لڑکے کے چہرے پر ایک دم سے سفید پڑتا نظر آیا تھا اسکو....  ۔

"ابھی تو نہیں ہے ثبوت ".. وہ لڑکا گردن جھکائے آہستہ سے جواب دیا......

"ایگزیکٹلی !! 
" مانا کہ سائنس بہت ترقی یافتہ ہو چکی ہے اور لندن جیسا ملک بھی سائنس یافتہ ملک ہے جانتی ہوں سائنس سب کچھ بہت آسانی سے سولو کر سکتی ہے لیکن صرف دنیاوی حد تک.....

کیونکہ قدرتی چیزوں پر حق صرف قدرت کا ہوتا ہے ہم انسانوں کا نہیں ... وہ آخر میں تھوڑی طنز ہو گئی تھی 

"ہم مسلمان اس پر ایمان اس لیے لاتے ہے کیونکہ یہ رب نے خود قرآن مجید میں فرمایا ہے.... 
اور ہمارے رب اور نبی صلی اللھ علیھ وآلہ وسلم کا فرمان کبھی جھوٹ نہیں ہوتا 

قرآن مجید اوراحادیث اہل بیت کی طرف توجہ دیتےہوئےیہ بات ثابت ہےکہ روی زمین پرخداوندمتعال کی مخلوقات میں سے ایک جن کاوجودہے، کہ قرآن فرما رہاہے: 

«وَ ما خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلاّ لِیَعْبُدُون‌» (15)
میں نےجن و انس کو خلق نہیں کیا  ہےمگر میری عبادت  کے لیے ۔ تاکہ وہ اسی طریقہ سے تکامل تک پہنچ جائیں  اور میرے  نزدیک ہو جائے ۔

«سَنَفْرُغُ لَکُمْ آیُّه الثَّقَلانِ»(16)
ای گروہ جن و انس جلد  ہےآپ لوگوں کا حساب لیا جائے  گا۔
(جن )  لغت میں چھپانےکےمعنی میں ہیں چونکہ جن انسان  کی  آنکھوں سے اوجھل  اور مخفی رہتے  ہیں اس لیے  اسکو جن کہا گیا ہے

دیوانہ کو مجنون کہا جا رہا ہےچونکہ اسکا عقل بھی مخفی رہہے ہے، اور ماں کےپیٹ  میں بچے  کو جنین کہا جاہے ہےچونکہ بچہ ماں  کےرحم میں مخفی رہہےہے۔

بس بعض لوگوں کا گمان ہے کہ جن ایک وہم و خیال  ہےاسکا کوئی وجود نہیں ہے ؛ ایسی  بات نہیں  ہےبلکہ جن ایک موجود واقعی ہے لیکن وہ اپنی اس خلقت کےاعتبار سے عام انسانوں کےنظر میں قابل دید نہیں ہے۔

آفرینش جن اور اسکی کیفیت :
ابوبصیر نےامام صادق سے سوال کیا کہ خدا وند عالم نےآدم کو کس طرح سے خلق کیا  ہے؟

امام صادق علیہ السلام نےاس سوال کےجواب میں حضرت آدم کی خلقت کے بارے میں جواب دینے سے پہلے جن کی خلقت کےبارےمیں جو کہ  انسانوں سے پہلے  خلق ہوا  ہے،  فرمایا :

جب خدا وند عالم نے(نارسموم)یعنی ایک ایسی آگ جو نہ گرم ہےاورنہ ہےدھواں)کوخلق کیاتو،اسی آگ سے جنوں کوخلق کیا۔اوریہ مطلب اسی کلام خداوندعالم کی تایید کرہے ہے جو قرآن مجید میں آیا:

«وَ الْجَانَّ خَلَقْناه مِنْ قَبْلُ مِنْ نارِ السَّمُومِ»(17)۔
اور اس سے پہلے ہم لو (گرم ہوا) سے جنوں کو پیدا کر چکے تھے۔
اس  وقت« جان » کا نام « مارج » رکھا گیا اور اسی «جان »سے اسکی  بیوی«  مارجہ »کو خلق کیا پھر ان دونوں سے فرزند متولد ہوئے  ان میں سے ایک فرزند کا نا م جن رکھا گیا پھر اسی جن سے مختلف گروہ اور طائفہ وجود میں آئے انہیں میں سے ایک ابلیس ملعون بھی  ہے ۔
«جان » اپنے نسل بڑھانے میں مصروف ہو گیا اور اسی طرح جن بھی زاد ولد میں مصروف رہا یہاں  تک کہ انکی اولاد کی  تعداد تقریبا  نوے  ہزار تک پہنچ گئی اور پھر اسی طرح زاد ولد کرتے ہوئے  انکی تعداد صحرائی کنکریوں  کی طرح بہت  ہی زیادہ  ہوگئی۔

ابلیس نےجوکہ طائفہ جن میں سےتھا(لھبا)نام کی ایک عورت (روحا کی بیٹی )سےشادی کی جو کہ طائفہ{جان}میں سے تھی اس شادی کےنتیجہ میں ان کےکئی جڑواں  اولاد ہوے، سب سےپہلے ان کےدوبچے بلقیس اورطوفہ کےنام سے پیدا ہوئے پھر اس کےبعد دو اور بچےشعلا اورشعلیہ نام کےپیدا ہوئےاس کےبعد دو ہر اور دوہرہ نام کےدو اور بچےمتولد ہوئے اسی طرح سے مسلسل ان کےبہت سارےبچے اس شیطان سے متولد ہوگئے کہ جن کےذکرکی یہاں پرگنجائش نہیں۔
جن کی اقسام وانواع :

اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض ایسی  دعائیں اور اذکار موجود ہیں کہ  جن کا پڑھنا ؛  اجنہ  کے ظاہر ہونے کا سبب بنہےہے یا ان اذکار کےذریعے  ان  کی باتوں کو سن سکتے  ہیں اور یہاں  تک کہ  ان کو  دیکھنےکا سبب بهی بنتے  ہیں  ، یہ ایک امر قطعی ہے کہ جو روایات سے ثابت ہوہےہے۔

ایسی  روایات کہ جن میں پیغمبر اسلام اور امیر المومنین وتمام ائمہ  علیہم السلام کےمعجزات کو نقل کرتے ہیں ان میں سے بہت ساری روایا ت ایسی بھی ہیں کہ جن میں اجنہ کو دیکھنےاور ان  کی آواز کو سننےکے بارے میں بھی مطالب بیان ہوئے ہیں ۔

جن اور شیاطین یہ قدرت بھی رکھتے ہیں کہ بعض اوقات وہ انسانوں کی  شکل میں ظاہر ہوتے  ہیں(18) ۔

منبع :(کتاب عجائب الملکوت (بخش عجائب الجن ) نوشته عبدالله الزاهد)۔

جن کی وہ اقسام جوحضرت سلیمان نےمختلف شکلوں میں دیکھیں :

جب خدا وند متعال نےاجنہ کو حضرت سلیمان کے لیے مسخر کیا تو جبرئیل نےآواز دی۔
ای اجنہ و شیاطین  خدا وند متعال کےاذن سے حضرت سلیمان کی خدمت میں آجاو !  تو تمام بیابانوں  اور پہاڑوں  سے اور ہر کسی سوراخ سے لبیک کہتے  ہوئے  نکل آئے ۔

ملائکہ  ان کو بھیڑ بکریوں  کی طرح ہنکیلتے ہوئے  ذلیلانہ انداز میں حضرت سلیمان کی خدمت میں حاضر  کیا  اس وقت اجنہ کےچار سو بیس گروہ تھے ۔

حضرت سلیمان نےانکو عجیب و غریب شکلوں  اور مختلف رنگوں  میں دیکھا، ان میں سے بعض کو گھوڑوں کی شکل میں،بعض کو درندوں کی  شکل میں اور بعض کو  لمبی دموں کے ساتھ اور بعض کو شاخوں کے ساتھ  ، اسی طرح انکو مختلف شکلوں میں دیکھا۔حضرت سلیمان نےان کو دیکھ  کر  خداوند عالم کی عجیب خلقت پر حیران ہوکر سجدہ کیا اور کہنےلگا۔

خدایا :  مجھے  ایک ایسی قدرت و طاقت عطا کرنا کہ میں انکو  دیکھ  سکوں؟
جبرئیل نازل ہوا اور کہنےلگا خدا وند عالم نےآپکو قدرت و توانائی عطا کی ہےاپنی جگہ سےاٹھو،جب حضرت سلیمان سجدہ سے اٹھا تو دیکھا کہ اس کےہاتھ  میں ایک انگوٹھا  تھا ، اسی وقت تمام اجنہ حضرت سلیمان کےسامنےسجدہ میں گر گئے اور سجدہ سے سر اٹھا کر کہنےلگے ای داود کےبیٹے ہم آپ کی خدمت میں ہیں اور آپ کےحکم کی اطاعت میں ہیں۔

حضرت سلیمان نےان سے ان کےقبیلہ اورفرقہ اور انکی محل سکونت اور ان کےخوراک کےبا رے میں سئوال کیا ؟ تو  انہوں  نےسوالوں کا  جواب دیا ، حضرت سلیمان نےان سے پوچھا پھر آپ لوگوں کی شکلیں  مختلف کیوں  ہیں؟ جبکہ آپ سب  ایک ہی باپ (جان ) کےاولاد ہیں۔

توانہوں نےکہا ہماری شکل اورظاہرکا اختلاف اس پرموقوف ہےکہ ہم کس قدر ابلیس کےمطیع ہیں یا کس قدرمخالفت میں ہیں یعنی ہماری شکلوں کامختلف ہونا اولاد ابلیس کےساتھ ہم بستری کرنے کی وجہ سےہے۔

وہ رکی تھی جبکہ سارے طلباء اسکو سن رہے تھے وہ سبکو اپنی طرف یوں دیکھتے پا کر مسکرائی تھی.. اور پھر اُس لڑکے کی طرف گھومی.....

"مسٹر اسکو ثابت کرنے کا میرے پاس ثبوت بھی ہے ...

"دیکھنا چاہو گے ؟ 

ایک دم سب خوف زدہ نظر آنے لگے تھے....

"کیا اینجل ثابت کر پائے گی کہ جنّات جن ہوتا ہے؟
چل کیا رہا ہے اینجل کے دماغ میں ؟  
.......................🤗🤗🤗🤗
ظُلمة أَوَّل اللَّيل 👣ایپی 7 شائع ہو گئی ہے اب آپ پڑھ کر بتائیے کیسا لگا یہ ایپی مجھے آپکی ریويویز کا بے صبری سے انتظار رہے گا





   0
0 Comments